جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

نوازشریف کی طبیعت پھر خراب،تفصیلات جاری

datetime 18  جولائی  2016 |

لاہور /اسلام آباد ( این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف ٹانگ کے زخم میں انفیکشن کے باعث بخار میں مبتلا ہو گئے اور ان کی اسلام آباد روانگی ملتوی کر دی ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف جو اِن دنوں لاہور میں مقیم ہیں نے منگل 19جولائی کو اسلام آباد آنا تھا، تاہم ٹانگ کے زخم میں انفیکشن اور بخار کے باعث وہ اسلام آباد نہیں آسکیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد آکر کئی اجلاسوں کی صدارت بھی کرنی تھی تاہم اب ڈاکٹروں نے وزیراعظم کی ٹانگ کے انفیکشن کا علاج شروع کر دیا ہے اور وزیر اعظم کا بخار کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے علاج کے بعد وزیراعظم صحتیاب ہوتے ہی اسلام آباد پہنچیں گے۔یاد رہے کہ رواں برس 31مئی کو لندن کے ایک ہسپتال میں وزیراعظم نواز شریف کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔آپریشن کے بعد شہباز شریف نے بتایا تھا کہ نواز شریف کے دل کا آپریشن کامیاب رہا اور ان کے 4بائی پاس ہوئے۔بعدازاں ڈاکٹروں سے سفر کی اجازت ملنے کے بعد رواں ماہ 9جولائی کو وزیراعظم اپنے اہلِ خانہ کے افراد کے ہمراہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…