جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

مارشل لاء کی دعوت کے بعد۔۔۔ اب آرمی چیف سے ایسا مطالبہ کر دیا گیا کہ ملکی سیاست میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

datetime 18  جولائی  2016 |

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک )موو آن پاکستان پارٹی کی جانب سے لگائے جانے والے بینرز کے بعد ملک بھر میں ملک بچاؤ کے نعرے لگنا شروع ہو گئے ہیں ، حال ہی میں سکھر کی دیواروں پر وال چاکنگ کی گئی ہے جس کی تحریر ’’قدم بڑھاؤ، وطن بچاؤ‘‘ ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں جگہ جگہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں وال چاکنگ کر دی گئی ہے۔سکھر کی دیواروں پر ’’قدم بڑھاؤ، وطن بچاؤ‘‘ جیسے جْملے تحریر کیے گئے ہیں۔ابھی تک ان جملوں کو لکھنے والوں کا معلوم نہیں ہوسکا ۔
پاکستان بھر میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف عوام میں مقبول ترین اورپسندیدہ شخصیت ہیں ، اور عوام کوملکی حکمرانوں سے زیادہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف پر بھروسہ ہے۔ جس کی سب سے بڑی وجہ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں فوج کی حاصل کی گئی کامیابیاں ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل موو آن پاکستان پارٹی کی جانب سے آرمی چیف کے بینرز آویزاں کیے گئے تھے ۔ جس کے خلاف لاہور کے تھانہ پرانی انارکلی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ کی درخواست جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان نے جمع کروائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ “موو آن پارٹی ” کے سربراہ میاں کامران نے آرمی چیف کے بینرز مال روڈ اور پرانی انارکلی کے علاقہ میں آویزاں کر رکھے ہیں جو بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ ملک میں جمہوری حکومت قائم ہے یہ اقدام آئین کے خلاف ہے۔ پولیس نے درخواست پر میاں کامران کے خلاف مقدمہ کرلیا ۔ ایف آئی آر میں دفعہ 120A ، 124B اور 505 کے شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…