پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

آزادکشمیرمیں فوج کی تعیناتی،فیصلہ سنادیاگیا

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارتِ داخلہ نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے الیکشن میں سیکیورٹی اور امنِ عامہ کی نگرانی کے لئے فوج کو آرٹیکل 245کے تحت اختیارات دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آزادکشمیر الیکشن کے لئے فوج کی خدمات کی ریکوزیشن آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیجی تھی ٗحکومتِ آزاد کشمیر، حکومتِ پنجاب، حکومتِ بلوچستان اور گلگت بلتستان کی حکومت نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں اس درخواست کی توثیق کی تھی ۔ حکومتِ سندھ اور خیبر پختونخواہ کی حکومت نے الیکشن میں فوج کی تعیناتی سے انکار کیا تھا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ آزاد کشمیر کے الیکشن کی خاطر کچھ علاقوں میں فوج تعینات کی جائے اور کچھ میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور آزاد کشمیر میں ایک ہی پالیسی پر عمل درآمد اس لئے بھی ضروری ہے کہ سندھ اور خیبر پختونخواہ کی حکمران جماعتیں خود آزاد کشمیر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ پیغام صرف آزاد کشمیر کے لئے ہی نہیں پاکستان کے لئے بھی انتہائی اہم ہے کہ کشمیر کے الیکشن شفاف اور غیر متنازعہ ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…