پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

کشمیر کے دیرینہ مسئلے کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ عالمی برادری کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں کردار ادا کرے۔ غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر اقوام متحدہ میں عالمی برادری کو بھارتی قابض فوج کے مظالم اور بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی سے آگاہ رکھا جارہا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بھی بین القوامی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھایا جارہا ہے۔ کشمیر کے مسئلے کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے۔ عالمی برادری بھی کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ میں کئے جانے والے وعدوں کے مطابق اس مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود کشمیری عوام تحریک آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنے مقصد کے حصول کے لئے پرعزم ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت اور مظالم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کی ناکام اورغیر قانونی کوشش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…