پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بڑی خبر کی تصدیق کردی

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل نکولسن نے ایک ڈرون حملے میں پاکستانی طالبان کے سینئر رہنما خلیفہ عمرمنصور عرف عمر نرے کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ اس حملے میں پاکستانی طالبان خلفیہ عمر منصور عرف عمر نرے کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے یاد رہے کہ خلفیہ عمر کمانڈر نرے کے نام سے بھی مشہور تھے پشاور میں آرمی پبلک سکول ٗ باچاخان یونیورسٹی اورپشاور کے قریب بڈ ھ بیر میں پاکستانی ائیر فورس کے ایک مرکز پر حملوں میں ملوث تھا ۔خلیفہ منصور نے ویڈیو پیغامات میں ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی خلیفہ منصور خیبر ایجنسی کے درہ آدم خیل علاقے سے طالبان کا سربراہ تھا ۔باچاخان یونیورسٹی پر حملے کے بعد طالبان نے اس حملے سے لاتعلقی کااعلان کیا تھا اور خلیفہ عمر منصور کیخلاف ایکشن لینے کا دعویٰ کیا تھا لیکن چھ ماہ گزر نے کے باوجود اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکے ۔یاد رہے کہ عمر نرے چند روز پہلے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں ایک ڈرون حملے میں اپنے چارساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا تھا ۔طالبان نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی تھی فوج کے ترجمان کے مطابق امریکی کمانڈر نے آرمی چیف کے ساتھ رابطے میں طالبان رہنماء کی ہلاکت کی تصدیق کی ۔یاد رہے کہ خلیفہ عمر منصور عرف عمر نرے خالد خراسانی کے نام سے بھی مشہور تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…