اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی حمایت میں لگائے گئے بینرز پر حکومتی خاموشی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ عوام کو حقائق بتائے کہ اس کام کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو حقیقت سے آگاہ کرے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو اس کا سادہ سا مطلب ہے کہ وہ اسے نظر انداز کررہے ہیں جو ایک خطرناک بات ہے۔فوج کی جانب سے اس معاملے پر اظہارِ لاتعلقی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ راحیل شریف اپنی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خواہاں ہوں۔انھوں نے کہا موجودہ سیاسی حالات میں آنے والے 2 یا 3 مہینے کافی خطرناک ہیں، لہذا ہرایک کو اپنی پوزیشن بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔اس سوال پر کہ کیا یہ پوسٹرز اور بینرز وزیراعظم کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہیں؟ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اشتہارات لگنے کی وجہ کسی نہ کسی جگہ سسٹم کی کمزوری ہے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اس طرح سے اشتہار لگا کر کوئی نہیں آتا، جسے آنا ہوتا ہے وہ خود آجاتا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب کی غیر معروف سیاسی تنظیم ’موو آن پاکستان‘ نے ایک بار پھر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز ملک کے 13 شہروں کی شاہراہوں پر آویزاں کردیئے ہیں، جن میں آرمی چیف سے مارشل لاء4 نافذ کرنے اور ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
حکو متی خا مو شی خطر نا ک ۔۔کیا ہو نے جا رہا ہے ؟ بینر ز بارے جا وید ہا شمی کی حیران کن پیش گو ئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی
-
بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
-
ویکیوم کلینر کے ذریعے بیوی کا افیئر پکڑنے والا شوہر، خود بھی عجیب مشکل میں پھنس گیا



















































