اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ عمران خان کی شادی کی خبر کو دانستہ پھیلایا گیا۔ عمران خان کے مخالفین چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر ان کی ذاتیات کو نشانہ بنا کر اہم قومی ایشوز سے عوام کی توجہ ہٹائی جائے ، ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا۔ سینئر تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ایک ذاتی زندگی ہے ، اگر وہ شادی کرتے بھی ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں۔ لیکن اس وقت حقیقت یہ ہے کہ نہ عمران خان نے شادی کی اور نہ وہ شادی کرنے جا رہے ہیں۔ عمران خان کی شادی کی خبر کو دانستہ ہوادی گئی تاکہ لوگوں کی توجہ پانامہ لیکس، احتساب، کرپشن اور دیگر مسائل سے یکسر ہٹ جائے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان کی شادی کی جھوٹی خبر کو بریک کرنے میں پاکستان کی اہم ترین سیاسی جماعت کے میڈیا سیل کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی ارشد شریف نے بھی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی شادی کی خبر کو مریم نواز کے میڈیا سیل نے لانچ کیا تا کہ اہم معاملات سے لوگوں کی توجہ ہٹائی جا سکے۔ عمران خان، تحریک انصاف ، مانیکا فیملی سمیت عمران خان کی قریبی اہم شخصیات نے شادی کی خبروں کی تردید کی ہے اور اس سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان کی شادی کی خبر کس نے اور کیوں پھیلائی ؟ سینئر تجزیہ نگار نے بڑا دعویٰ کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں