اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ سینئر تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی بیڈ گورننس کے باوجود ملک میں مارشل لاء لگنے میں سب سے بڑی رکاوٹ خود فوج ہے۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ موجودہ سیاسی حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگ جائے اور وہ سیاسی شہید ہو جائیں ۔ موجودہ حکومت کرپشن میں کھربوں روپے لوٹ چکی ہے اس لئے وہ سیاسی شہید ہو کر عوام کی ہمدردیاں بٹورنا چاہتی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ حکومت کو ڈر ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائیگا اس لئے سارا الزام حکومت فوج پر ڈالنا چاہتی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ مارشل لاء لگ جائے۔ جبکہ مارشل لاء لگانے میں سب سے بڑی رکاوٹ فوج ہے کیونکہ فوج سمجھ گئی ہے کہ حکومت کیا کرنا چاہتی ہے۔
نواز شریف چاہتے ہیں کہ مارشل لاء لگ جائے…. مارشل لاء میں سب سے بڑی رکاوٹ کون ہے۔۔؟ سینئر تجزیہ نگار نے بڑا دعویٰ کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں