بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

عید الفطر پر صدر پاکستان کے خصوصی پیغام نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے

datetime 7  جولائی  2016 |

آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عید کادن فقط ایک تہوار ہی نہیں بلکہ اس دن کی حیثیت ایک علامت کی سی ہے جس کا تعلق رواداری ، برداشت ، امن و آشتی، ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی سے ہے۔عید الفطرکے پُرمسرت موقع پر میں قوم کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس عظیم تہوار کے موقع پر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں وطنِ عزیز ، اہلِ وطن اور عالم اسلام کی خیروبرکت کے لیے دعاء گو ہوں۔اہلِ اسلام رمضان المبارک کے دوران ضبطِ نفس کا مظاہرہ کر کے خود کو ان بڑے مقاصد کے لیے تیار کرتے ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ اس ماہِ مبارک میں تزکیہ نفس کے ذریعے جو اچھے اطوار ہم سیکھتے ہیں انھیں اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنا کر معاشرے، ملک اور بالآخر پوری دنیا میں امن و سلامتی اور محبت و یگانگت کے فروغ کا ذریعہ بن جائیں۔ موجودہ حالات میں رمضان المبارک کی تربیت اور عیدکے مبارک تہوار کا پیغام پہلے سے بھی زیادہ اہم ہو گیا ہے تاکہ دہشت گرد ی اور ناانصافی کے سبب پیچیدہ مسائل سے دوچار دنیا کو خوشیاں لوٹائی جاسکیں، یہی ہمارے دین کی تعلیمات ہیں ۔عید کا دن ہمیں یہ بھی سکھاتا ہے کہ اس مبارک موقع پر ہم معاشرے کے کمزور طبقات کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور اُن کی ضرورتیں پوری کر کے انھیں برابرکا درجہ دیں تاکہ معاشرتی نا ہمواریوں کا قلع قمع کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے کیونکہ ہمارا مطمع نظر ہر قسم کے استحصال سے پاک ایک ایسے معاشرے کی تعمیر ہے جس کے باسی خوشحال زندگی بسر کر سکیں۔اس موقع پر ہمیں ملک کے مختلف حصوں میں بدامنی کا شکار عوام ، امن و امان کے لیے برسرِپیکار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارکان و ذمہ داران اور بے گھر افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہے اور اپنی مالی عبادات یعنی زکوٰۃ ، فطرانہ اور دیگر صدقہ جات کی تقسیم اس طرح کرنی ہے کہ وہ حق دار تک پہنچ سکیں ۔ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وطنِ عزیز کو امن و ترقی کا گہوارہ بنائے اور ہمیں ہمیشہ اپنی نعمتوں سے نوازتا رہے، آمین۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…