اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی عید سے قبل ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور خان کاسی نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو 12 برس قید کی سزا سنائی تھی جسے انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ضمانت کی درخواست کی تھی جب کہ عدالت نے درخواست پر فیصلہ 29 جون کو محفوظ کر لیا تھا جو پیر کو چیف جسٹس انور خان کاسی نے سنایا۔ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے حا مد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
حج کرپشن کیس ، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی بارے عید سے قبل بڑی خبر آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف



















































