اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

پاسپورٹ اور شناختی کارڈ، چوہدری نثار نے بڑی خبر سنادی

datetime 3  جولائی  2016 |
APP71-10 ISLAMABAD: September 10 - Federal Minister for Interior and Narcotics Control Chaudhry Nisar Ali Khan addressing a press conference at Punjab House. APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان (آج) پیرکو نادرا میگا سنٹر اسلام آباد کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔ بلیو ایریا اسلام آبادمیں واقع یہ میگا سنٹر اب تک پاکستان کا سب سے بڑا نادرا سنٹر ہوگا جس میں روزانہ کی بنیاد پر دو ہزار سے زائد درخواستوں کو پراسس کیا جائیگا۔ اس میگا سنٹر میں عوام الناس کو ہر قسم کے شناختی کارڈ بشمول کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ، بچوں کی ریجسٹریشن، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت میسر ہوگی۔اسلام آباد میگا سنٹر کا قیام اس لحاظ سے ایک اہم قدم اوراہم پیش رفت ہے کہ اس میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ شناختی کارڈکے حصول کے لئے آنے والے درخواست گزاروں کو کم سے کم وقت میں یہ سہولت مہیا کی جاسکے۔ میگا سنٹراسلام آباد کے بارے میں بریف کرتے ہوئے ترجمان وزارتِ داخلہ نے کہا کہ اب تک اسلام آباد بھر کے تمام نادرا دفاتر کی یومیہ استعداد کار500درخواستیں یومیہ تھی لیکن اس نئے سنٹر میں روزانہ کی بنیاد پر 2000سے زائد درخواستوں کو پراسس کیا جائیگا۔ترجمان نے کہا کہ نادرا کے دیگرروائتی دفاتر میں جانے والے ہر درخواست گزار کو درخواست کا عمل مکمل کرنے کے لئے کہ جس میں مختلف مراحل جیسے کہ ٹوکن لینا، تصویر بنوانا، فنگر پرنٹس و دیگر مراحل شامل ہیں مختلف کاؤنٹرز تک جانا پڑتا ہے اور ہر کاؤنٹر پر انتظار کرنا پڑتا ہے جو بعض اوقات انکے لئے پریشانی کا باعث بھی بنتا ہے۔ اس نئے سنٹرکی خاصیت یہ ہے کہ شناختی کارڈ کے سارے مراحل ایک ہی کاؤنٹر پر مکمل ہو جائیں گے ۔اس سنٹر میں مجموعی طور پر 34کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں ہر ایک کاؤنٹر پر تمام ضروری سہولتیں مثلاً کیمرہ، فنگر پرنٹس لینے والی مشین وغیرہ مہیا کر دیے گئے ہیں تاکہ ایک ہی کاؤنٹر پر یہ تمام مراحل مکمل ہو سکیں۔درخواست گزاروں کو تمام مراحل کی تکمیل میں اوسطاًآٹھ سے دس منٹ لگیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس میگا سنٹرمیں شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آنے والے 300درخواست گزاروں کیلئے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ ابتداء میںیہ سنٹر معمول کے دفتری اوقات میں خدمات سر انجام دے گا تاہم بعد میں اس کے اوقات میں مزید اضافہ کر دیا جائیگا۔ ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں 06نادرا میگا سنٹرز اور 15ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس سنٹرز وزیرِداخلہ کی خصوصی ہدایت پر قائم کئے جا رہے ہیں جن کا مقصد شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کے لئے آنے والوں کو لمبی لمبی قطاروں اور دیگر پریشانیوں سے بچانا ہے۔ ان میگا سنٹرز کو اس طرز پر بنایا گیا ہے کہ جہاں سٹاف کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے وہاں درخواست گزاروں کے قیمتی وقت کو بھی بچایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…