اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

کراچی کو کون چلا رہا ہے ؟ مصطفی کمال کا ایسا دعویٰ جس نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

datetime 3  جولائی  2016 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ اور کراچی کے سابق ناظم مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ کراچی میں بدامنی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے ٗجو اس شہر کو آپریٹ کررہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر متحدہ قومی مومنٹ ( ایم کیو ایم) یہ کہتی ہے کہ شہر میں حالات خراب کرنے میں کوئی اور طاقت ملوث ہے تو انہیں اس کا نام لینا چاہیے۔پی ایس پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین خود تحریری طور پر اسکاٹ لیڈ یارڈ کو لکھوا چکے ہیں کہ وہ 22 سال سے را سے فنڈز لے رہے ہیں۔
مصطفی کمال نے کہا کہ انہیں تو یہ بھی معلوم ہے کہ را کے ایجنٹ یہاں کام کررہے ہیں جو شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں کیونکہ بھارت پاکستان کو مستحکم دیکھنا نہیں چاہتا۔کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ یہ ایک یا دو دن کا کام نہیں ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ کراچی میں فورسز کے آپریشن سے حتمی نتائج حاصل نہیں کیے جاسکتے اور اس کیلئے صوبائی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ فورسز جو آپریشن کرتی ہیں ان سے ایک خلا پیدا ہوتا ہے اور اس خالی جگہ کو پر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی پر امجد صابری کو دھمکیاں دیے جانے کے الزام سے متعلق سوال پر انھوں کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیاتاہم مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کا وہ لیول ہی نہیں ہے جو اس طرح کے کام کریں اور جب متحدہ کے کارکن ہماری گاڑی پر ڈنڈے مار رہے تھے تب بھی ہم نے کسی کو کچھ نہیں کہا اور خاموش رہے کیونکہ ہم نے مارنے یا مرنے کی سیاست ہی نہیں کرنی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…