جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

کسی کا بھی احتساب نہ کریں،جو جیلوں میں ہیں ان کو بھی چھوڑ دیاجائے ‘ عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز

datetime 1  جولائی  2016 |

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم کا احتساب نہیں کرنا تو پھر کسی کا بھی نہ کریں اور جو جیلوں میں ہیں ان کو بھی چھوڑ دیاجائے ، وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا احتساب نہ ہوا تو ملک سے کرپشن ،غربت اور امیر غریب کا فرق کبھی ختم نہیں ہو گا،تمام ا پوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے احتساب کے معاملے پر متفق ہیں اور ابھی تک اپوزیشن ہمارے ساتھ ہے لیکن اگر ہمیں تنہا بھی سڑکوں پر آنا پڑا تو آئیں گے ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پانامہ لیکس میں ثابت ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کرپشن اور ٹیکس چوری کا پیسہ باہر لے کر گئے ہیں اور اس انکشاف کے بعد وہ بچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ حکومت ٹی او آر زکے ذریعے بھی ایسا ہی چاہتی ہے ۔ تمام اپوزیشن متفق ہے کہ اگر وزیر اعظم کا احتساب نہیں کرنا تو پھر کسی کا نہ کریں اور جو جیلوں میں بھرے ہوئے ہیں ان کو بھی چھوڑ دیاجائے ۔ اگر وزیر اعظم پر قانون کا نفاذ نہیں ہونا تو پھر کسی پر اس کا نفاذ نہ کریں ۔وزیر اعظم کی چوری واضح طور پر پکڑی گئی ہے جس میں ثابت ہوا ہے کہ انہوں نے کرپشن اور چوری سے بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں بنائی ہیں۔ اگر ان کا اور ان کے خاندان کا احتساب نہ ہوا تو ملک سے کرپشن ، غربت اور امیر غریب کا فرق کبھی ختم نہیں ہوگا ۔ اگرہم نے احتساب کر دیا تو پاکستان بن جائے گا ۔ مسلم لیگ (ن) وزیر اعظم کو بچانے کی پوری کوشش کرے گی لیکن اپوزیشن وزیر اعظم کے احتساب کے لئے متحد ہے ۔ ابھی تک اپوزیشن ہمارے ساتھ ہے لیکن اگر ہمیں تنہا بھی چلنا پڑا تو سڑکوں پر آئیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم کی طبیعت ٹھیک نہیں اور ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ وہ دباؤ نہیں لے سکتے اسی لئے باہر بیٹھے ہوئے ہیں اور مہنگی جگہوں سے شاپنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی طبیعت ایسی نہیں کہ دباؤ لے سکیں لیکن انہیں دباؤ تو لینا پڑے گا کیونکہ انکی کرپشن کے واضح انکشافات ہو گئے ہیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…