جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم کیخلاف پی پی اور پی ٹی آئی کے بعد ایک اور بڑی پارٹی میدان میں ، بڑ اقدم اٹھا لیا

datetime 30  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے بعد اب عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کردی ۔ ذرائع کے مطابق پٹیشن کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر بھی منسلک ہے۔وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کیلئے پٹیشن عوامی تحریک لائرز ونگ کے رہنما اشتیاق احمد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے گواشوروں اور ٹیکس ریٹرنز میں بچوں کے اثاثے چھپائے ہیں جبکہ عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق اٹھاسی، بارہ اور ننانوے کے تحت وزیر اعظم نااہل ہوچکے ہیں اور وزیرا عظم کی آئین کے آرٹیکل پانچ کے تحت ریاست سے وفاداری مشکوک ہوگئی ہے۔پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اثاثہ جات بیرون واندرون ملک چھپانا ریاست سے غداری ہے جبکہ ریاست سے غداری آرٹیکل چھ کے زمرے میں آتا ہے۔ عوامی تحریک کی جانب سے پٹیشن کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر بھی منسلک کی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…