اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم نوازشریف باہر،صدر ممنون حسین باہر،قائم مقام صدررضاربانی بھی باہر،نئے صدر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کے فرائض سنبھال لئے ہیں ۔واضح رہے کے صدر مملکت ممنون حسین اور چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب تشریف لے جاچکے ہیں۔ قائم مقام صدر سردارایاز صادق اس وقت لاہورمیں مقیم ہیں۔