اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

افغان مہاجرین کھلبلی مچ گئی،خیبرپختونخواحکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز،انتہائی اقدام اُٹھالیا

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے افغان مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع سے انکار کردیا ہے جس کے بعد پشاور پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شرو ع کر دیا ۔خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے بتایا کہ صوبہ افغان مہاجرین کا بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتا۔پولیس کے مطابق غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تقریباً 2 ہزار افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی ڈیڈ لائن 30 جون کو ختم ہو جائیگی خیبر پختونخوا کی پولیس نے بتایا کہ غیر قانونی افغان باشندوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشنز جاری ہیں اور اب تک پشاور اور گردونواح سے تقریباً 2 ہزار غیر قانونی افغان مہاجرین کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق 950 غیر قانونی افغان باشندوں کو کینٹ، 350 کو پشاور اور 700 افراد کو پشاور کے دیہی علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق 400 غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیا اور یہ گرفتاریاں گزشتہ ماہ کے دوران عمل میں آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…