اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم کی واپسی،نئی تاریخ رقم کرنے کی تیاریا ں شروع

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف کی10جولائی کو وطن واپسی کے موقع پر ان کے شاندار استقبال کی بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کر دی گئیں، مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سمیت کئی پارٹی رہنماؤں کو وزیراعظم کے استقبال کو تاریخی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے،لاہور ایئرپورٹ پروزیراعظم نواز شریف کا استقبال ملک کا تاریخی استقبال ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 10جولائی کو برطانیہ سے علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس پہنچیں گے اور لاہور ایئرپورٹ پر ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پارٹی قائدین، ارکان پارلیمنٹ اورارکان صوبائی اسمبلیوں کو ہزاروں کی تعداد میں کارکنان کو لاہور ایئرپورٹ لانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے، وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کے موقع پر لاکھوں کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پارٹی قائدین سے رابطے شروع کر رکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی یہ کوشش ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کاملکی تاریخ کا اہم ترین استقبال ہونا چاہیے۔استقبالیہ کمیٹیوں کو مختلف اہداف دیئے گئے ہیں تا کہ پر امن ماحول میں اپنے قائد کا استقبال کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…