اسلام آباد ( آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں صحت کی سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے عوام کو صحت کی ہرممکن سہولیات فراہم کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔پیرکووزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پمز ہسپتال بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں زچہ وبچہ سے متعلق علاج کی سہولیات فراہم کرے گا۔ہسپتالوں کے لئے عمارتیں کرائے پر لیکر بنیادی سہولیات اور سٹاف فراہم کیا جائے گا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زچہ وبچہ ہسپتالوں کو پمز کے زیر نگرانی چلایا جائے گا۔ پولی کلینک ہسپتال اور چک شہزاد میں قائم گورنمنٹ ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سہالہ ، بھارہ کہو، شاہ اللہ دتہ اور ترلائی میں بنیادی مراکز صحت کو ہسپتال میں تبدیل کیا جائے گا۔اسلام آباد کے ہر سیکٹر میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق ہسپتال بنایا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے ڈسپنسریوں کو ہسپتالوں میں تبدیل کرنے کے لئے کمیٹی قائم کریں گے ۔ کیڈ اور سی ڈی اے کے زیر انتظام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔ سی ڈی اے ، آئی ٹین اور جی نائن میں ڈسپنسریوں کو زچہ وبچہ کی صحت کے لئے ہسپتالوں میں تبدیل کرے ، زچہ وبچہ ہسپتالوں میں گائنا کالوجسٹ اور ماہر امراض اطفال تعینات کیا جائے ۔وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلام آباد میں صحت کی سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو صحت کی سہولیات کے لئے ہدایات جاری کی ہیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی طرح اسلام آباد میں بھی ڈاکٹروں کے لئے سروس سٹرکچر متعارف کرایا جائے گا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں 1200بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر فوری شروع کرنے اور پولی کلینک میں 100میڈیکل آفیسرز کی آسامیاں پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ہسپتال کی تعمیر کا فیصلہ وزیراعظم نے اسلام آباد کے عوام کے مطالبے پر کیا تھا۔ہسپتال سے اسلام آباد اور نواحی علاقوں کے لوگوں کو علاج کی سہولتیں میسر ہونگی۔اجلاس میں جگر کی پیوندکاری کے ماہرین بھرتی کرنے کی تجویز پیش کرنے اوردوہفتوں کے اندر ڈائلیسز سینٹر میں 20مشینوں کا انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ پمز میں 150کنسلنٹنس رومز پر مشتمل نئی او پی ڈی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں پولی کلینک کی 17ڈسپنسریوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ساڑھے تین کروڑ روپے کی بھی منظوری دی گئی ۔ہسپتال کیلئے ایک سی ٹی اسکین اور ایک ایم آر آئی مشین کی بھی منظوری دی گئی ۔اگلے دو ماہ میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خالی اسامیوں کوپر کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا ۔پمز ہسپتال میں بچوں کی صحت کیلئے 200بستروں کا بچوں کا ہسپتال قائم کیا جائیگا۔پمز میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق جدید سینٹر اور 200بستروں کا گائنی سینٹر بھی قائم ہوگا۔
اسلام آباد میں علاج کی سہولیات،وزیراعظم نے بڑا قدم اُٹھالیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہائوس آف شریف
-
عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
-
بارشوں کا الرٹ جاری ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
راولپنڈی، 12 سالہ بچے سے مسجد میں زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی وائرل کردی
-
مقتولہ ڈاکٹر مہوش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ،تہلکہ خیز انکشاف
-
7افراد کی بوائے فرینڈ کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی
-
’سلمان آغا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کپتان نہیں رہیں گے‘
-
پاکستان میں عید الفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی
-
10 روپے کا نوٹ ختم ؟ حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی
-
کن شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جارہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی
-
دلہن کو اسٹیج پر گولی مار دی گئی
-
تابش ہاشمی کے پروگرام میں ایسا کیا ہوا؟ اداکارہ روتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر چلی گئیں
-
قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچر تبدیل کر دئیے گئے، تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
-
بھارتی کھلاڑی ٹیم کو چھوڑ کر اچانک گھر روانہ



















































