اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ این ایس جی کی رکنیت کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب ہوئی ہیں، پاکستان کو ایس سی او کی رکنیت ملنا بہت بڑی کامیابی ہے، پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، سفری دستاویزات کے بغیر کوئی افغانی شہری پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔وہ پیر کو یہاں میڈیا کو خارجہ پالیسی پر بریفنگ دے رہے تھے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو پہلی ترجیح ملکی معیشت کی بحالی تھی،حکومت نے دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے سے جامع حکمت عملی بنائی، پرامن ہمسائیگی، وزیراعظم نواز شریف کا وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ معطل شدہ سٹرٹیجک مذاکرات 2013 میں دوبارہ شروع ہوئے، چین دنیا میں بڑی اقتصادی قوت پر ابھر رہا ہے، پاکستان نے چین اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کو ایس سی او کی رکنیت ملنابڑی کامیابی ہے، پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے، افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، افغانستان کے ساتھ سرحد پر سرحدی نظام بہتر بنا رہے ہیں، مسائل کے حل کیلئے افغانستان کے ساتھ میکنزم بنانے پر اتفاق ہوا ہے، سفری دستاویزات کے بغیر کوئی افغان شہری پاکستان داخلہ نہیں ہو سکے گا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، بھارت سے مذاکرات میں سب سے پہلے کشمیر پر بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ این ایس جی رکنیت کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب ہوئیں، میڈیا کو سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی پر مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، دنیا میں پاکستان کے تشخص میں بہتری آ رہی ہے، ہمیں اپنے قومی مفاد کو ترجیح دینی ہے۔
این ایس جی کی رکنیت کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب ہوئی ہیں،سرتاج عزیز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































