اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

دھر نے کے دوران آرمی چیف نے کیاپیشکش کی تھی،میں نے کیا جواب دیا؟عمران خان بالاخروہ باتیں سامنے لے آئے جو پہلے کوئی نہیں جانتاتھا

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ دھر نے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شر یف نے کہا میں ثالث بنتا ہوں مگرمیں نے کہہ دیا نوازشر یف کی موجودگی میں انصاف نہیں ہو سکتا ‘پہلے قانونی طر یقے سے جنگ لڑ یں گے پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو سڑکوں پر آئیں گے ‘پانامہ لیکس کے معاملے کو مر نے نہیں دینا ورنہ ملک سے کر پشن ختم نہیں ہوگی ‘نیب کا کوئی فائدہ نہیں اس کو بند کر دینا چاہیے ‘پانامہ لیکس پر نوازشر یف نے پار لیمنٹ میں قوم سے جھوٹ بولا اور منی لانڈرنگ کی ہے وہ فوری استعفیٰ دیں ‘نوازشر یف نے ٹیکس چوری سمیت5قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ‘ملک کا سر براہ کر پٹ ہو تو پورا معاشرہ کر پٹ ہو جاتا ہے ‘پار لیمنٹ میں قوم کے سامنے جھوٹ بولنے کی وجہ سے نوازشر یف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ‘حکومتی اراکین نوازشر یف کو بچانا چاہتے ہیں اس لیے اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو تسلیم نہیں کر رہے وہ جانتے ہیں اگر ایسے ٹی اوآرز ہوں گے تونوازشر یف پکڑ جائیں گے ‘سیالکوٹ کے منسٹر جیسے لوگ پار لیمنٹ میں ہوں گے توکون وہاں جائیگا ؟نوازشر یف سے تین ماہ سے پانامہ لیکس پر جواب مانگ رہے ہیں وہ بھارتی فلم ’’ٹریجڈی ‘‘شروع کر دیتے ہیں طوطا مینا کی کہانی نہیں وزیراعظم قوم کو سچ بتائے ‘ڈیوڈ کیمرون نے اپنی پار لیمنٹ کو حقائق بتائے اور انکی آف شور کمپنی کا معاملہ ایک دن میں حل ہو چکا مگر ہمارے لیڈر’’مان یا مان میں تیرا مہمان ‘‘ہیں ۔ ہفتے کے روز لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ تحر یک انصاف عید کے بعد سڑکوں پر آرہی ہے تو لوگ ٹھیک کہہ رہے ہیں کیونکہ اگر تحر یک انصاف سڑکوں پر نہیں آئیں گی تو کون آئیگا ؟۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ تحر یک انصاف یا کسی اور اپوزیشن جما عت کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے اور میں اس پر خاموش بھی ہوجاؤں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑیگا مگر میں ملک کے مستقبل اور نوجوانوں کے خوابوں کو مکمل کر نے کیلئے پانامہ لیکس میں سامنے آنیوالی کر پشن کیخلاف سڑکوں پر آؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری (ن) لیگ نوازشر یف کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے اس لیے اپوزیشن کے ٹی او آرز کو تسلیم نہیں کر رہی ہے حکومت جانتی ہے جب بھی اپوزیشن کے ٹی اوآرز کے مطابق نوازشر یف کا احتساب ہو گا تووہ پکڑ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا مغرب میں انصاف ہوتا ہے وہاں ڈیوڈ کیمرون کو بچانے کیلئے سامنے نہیں آئی اور بر طانوی وزیر اعظم بھی خود پار لیمنٹ میں آئے اور اپنے ٹیکس سمیت دیگر معاملا ت کو پار لیمنٹ اور قوم کے سامنے رکھ دیا اور انکا مسئلہ ایک ہی دن میں حل ہو گیا مگر پاکستان میں صورت حال بالکل اسکے بر عکس ہے یہاں پر نوازشر یف سے جب بھی پانامہ لیکس پر سوال پوچھتے ہیں تو وہ طوطا مینا کی کہانی اور بھارتی فلم ٹر یجڈی شروع کر دیتے ہیں اور جب نوازشر یف معصوم شکل بناتے ہیں تو مجھے ان پر تر س آنا شرو ع ہو جا تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہی آئین وقانون کی بالادستی کو یقینی بننانا ہوتا ہے امر یکہ کے صد کلٹن نے بھی ایک سیکنڈل سامنے آنے کے بعد اخلاقی بنیادوں پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور جمہو ریت بندوق کی طاقت نہیں اخلاقی بنیادوں پر ہی قائم ہو تی ہے حسنی مبارک اور صدام حسین کی طر ح چلنے والی جمہو ریت جمہو ریت نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کیوں قوم کو یہ نہیں بتا رہے ہیں کہ انکے پاس لندن میں پیسہ کہاں سے آیا اور آف شور کمپنیاں کیسں بنائی گئی ہے ؟انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے دور میں پاکستان میں بدترین کر پشن ہو رہی ہے اور جب تک ملک میں کر پشن کا خاتمہ اور آئین وقانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوگی اس وقت تک انصاف بھی ممکن نہیں ہو سکتا اگر ملک میں انصاف کا نظام قائم کر دیا جائے توملک سے غر بت خود بخود ختم ہو جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر ہر چیز کو پیسے سے خر یدنے کی کوشش کرتے ہیں اور چھانگا مانگا میں کس طر ح بھیڑ بیکروں کی طرح اراکین کی بولی لگائی گئی وہ پوری قوم کے سامنے ہیں میں جب پار لیمنٹ میں گیا تو میں نے پیچھے موڑ کر دیکھا تو مجھے لگا میں چوروں کے گھیرے میں آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کا منسٹر جس طرح کی باتیں کر تا ہے مجھے اس پر ہنسی آتی ہے جب پار لیمنٹ میں ان جیسے لوگ موجود ہوں گے تو پھر پار لیمنٹ میں کون جائیں گا؟ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عام اور غر یب آدمی کیلئے کچھ نہیں کیا مگر قو م کے پیسے سے اپنی سیاسی مشہوری کیلئے اخبارات میں اشتہارات دیتے ہیں جو اس غر یب قوم کے ساتھ ظلم کی انتہائی ہے اس لیے ہم سڑکوں پر آنے کی بات کرتے ہیں ہم پانامہ لیکس او ر حکمرانوں کی کر پشن کیخلاف پہلے قانونی جنگ لڑ یں گے اگر پھر بھی یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا تو تحر یک ضرور سڑکوں پر آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت ملک میں پانامہ لیکس کے ایشوز کو مر نے نہیں دیں گے کیونکہ اگر پانامہ لیکس کا ایشو مر جاتا ہے تو ملک سے کسی بھی صورت کر پشن ختم نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف نے 5قوانین کی خلاف وزری کی ہے اس لیے اس پر کسی قسم کے کمیشن کی کوئی ضرورت نہیں وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں نوازشر یف نے لندن میں اپنے فلیٹس کے حوالے سے پار لیمنٹ میں جھوٹ بولا ہے کیونکہ نوازشر یف نے لندن میں کب فلائٹس بنائے ہمارے پاس اسکی رجسٹر یاں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں امیر اورغر یب کیلئے الگ قانون ہوتا ہے وہاں قومیں تباہ ہو جاتیں ہیں ملک میں جتنا زیادہ انصاف ہوگا ملک میں اتنی زیادہ ہی ترقی اور خوشحالی آئیگی مگر (ن) لیگ والے تو عدالتوں میں کیس ہی شروع نہیں ہونے دیتے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…