بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے مداخلت جاری رکھی تو کیا کچھ کرسکتے ہیں ،افغانستان کی دھمکی ،انتہائی اقدامات سے آگاہ کردیا

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغانستان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے مداخلت جاری رکھی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے ، پاکستان کی مداخلت کو روکنے کیلئے ہر ممکنہ ذرائع کو استعمال کریں گے، پاکستان کے ساتھ ڈیورنڈ لائن پر میکنزم قائم کرنے اور ا س معاملے پر شنگھائی سربرائی اجلاس کے موقع پر مزید بات چیت کرنیپر اتفاق ہوا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے فوجی تنصیبات کی تعمیر کو بھی روک دیا گیا ہے ۔منگل کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے نائب ترجمان خیر اللہ خیر خواہ کا کہنا ہے کہپاکستان اور افغانستان کے وفود نے ڈیورنڈ لائن کے ساتھ ایک نظام کے قیام پر اتفاق ہوا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے فوجی تنصیب کی تعمیر کو بھی روک دیا گیا ہے ۔دونوں اطراف سے ایک طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا ہے کہ مسئلے کے حل کیلئے شنگھائی سربرائی اجلاس میں بات چیت کی جائے گی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان خیر اللہ خیر خواہ نے دھمکی دی کہ اگر پاکستان نے مداخلت جاری رکھی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے ہم پاکستان کی مداخلت کو روکنے کیلئے ہر ممکنہ ذرائع کو استعمال کریں گئے ۔واضح رہے کہ طورخم بارڈر پر کشیدگی کے خاتمے اور افغان شہریوں کی آمد و رفت کو قانونی شکل دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لیے افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربرائی میں چھ رکنی وفد پیر کو اسلام آباد آیا تھا جس نے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور مشیر خارجہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کیساتھ مذاکرات پرامن اور دوستانہ ماحول میں ہوئے، افغان وفد نے افغان علاقے میں چوکیاں قائم کرنے سمیت پاکستان کی طرف سے دیگر مختلف خلاف ورزیوں کے معاملے کو اٹھایا اور افغان دیہات پر پاکستان کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کیخلاف سخت احتجاج بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…