بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

آخری موقع‘ (ن) لیگی اراکین اسمبلی ساتھ چھوڑنے لگے‘ کیا ہونے جا رہا ہے؟

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کے اپنے لوگ ’’کر پشن بچا ؤ پروگرام‘‘ میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں جسکی وجہ سے حکومت انتشار کا شکار ہو چکی ہے ‘ ٹی اور آرز پر اپوزیشن متحدہیں اور عید کے بعد سڑکوں پر بھی اپوزیشن ایک ہی ہوگی‘ ٹی اوآرز پر (ن) لیگ ضد اور ہٹ دھر می سے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار یں گی‘حکومت ٹی اوآرز کا مسئلہ کے حل کر نے میں سنجیدہ نہیں ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر چل رہی ہے جو حکمرانوں اور ملک کے کسی بھی صورت مفاد میں نہیں ۔ منگل کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے پاس اب بھی موقعہ ہے کہ و ہ ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ دیں اور اپوزیشن کے ٹی او آرز کو تسلیم کر لیں ورنہ عید کے اپوزیشن کا سڑکوں پر سامنا کر نے کیلئے تیار ہو جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد پوری قوم کو نظر آرہا ہے لیکن حکومت کے اندر جو انتشار ہے وہ بھی سب دیکھ رہے ہیں کیونکہ (ن) لیگ کے اپنے لوگ بھی کر پشن بچا ؤ پروگرام میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں جسکی وجہ سے حکمران ہر محاذپر انتشار کا شکار نظر آرہے ہیں‘ (ن) لیگ کیلئے یہ آخری موقع ہے‘(ن) لیگ میں بغاوت ہو چکی ہے‘ ارکان ساتھ چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کو چھوڑ دیں اور ٹی آو آرز کے مسئلہ کو حل کر لیں کیونکہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں اپوزیشن ہر صورت کر پشن کے خاتمے اور حکمرانوں کے احتساب کیلئے عید کے بعد سڑکوں پر آئیگی اور پھر ملکی حالات کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں (ن) لیگ پر ہی عا ئدہوگی‘ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بہت کچھ تبدیل ہونے جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…