اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھارتی وزیرِخارجہ سشما سوراج کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کے حوالہ سے بھارتی وزیرِخارجہ کا بیان حیران کن ہے ٗ بھارتی وزیرِخارجہ اگر پاک بھارت تعلقات کے بارے میں اتنی ہی سنجیدہ اور پرعزم ہیں تو پھر انہیں پہیلیوں میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی اور نہ اس مسئلہ پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنی چاہئے تھی۔ انہیں کھل کر یہ وضاحت کرنی چاہئے تھی کہ ان کے نزدیک وہ کون سی طاقتیں ہیں جو پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بحالی نہیں چاہتیں۔ وزیرِداخلہ نے کہا کہ ہمارے نزدیک پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں سب سے بڑی رکاوٹ آر ایس ایس، ابھی ناو بھارت، شیو سینا جیسی ہندو انتہاء پسند تنظیمیں اور ان کے بھارت کی حکومت سے تعلقات اور اثر و رسوخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی حکومت تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہے تو کیا وجہ ہے کہ اس نے مذاکرات کے دروازے اتنے عرصہ سے بند کئے ہوئے ہیں؟ وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کے حوالہ سے بھارتی حکومت کا تعلق ہے اس کی پاکستان دوستی کی پالیسی تو مودی صاحب کی اس تقریر کے ایک ایک لفظ سے عیاں ہو گئی تھی جو انہوں نے امریکی کانگریس میں کی تھی۔ وزیرِداخلہ نے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان کے کسی بھی ملک یا کسی سربراہ حکومت سے تعلقات پاکستان کے مفادات سے منسلک ہیں، بھارتی وزیرِ خارجہ کی جانب سے انہیں ذاتی رنگ دینا کسی طور مناسب نہیں۔
پاک بھارت مذاکرات میں رکاؤٹ کون ہے؟چوہدری نثار نام سامنے لے آئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
عمران خان بھٹو
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































