بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

مشاق رئیسانی کرپشن کیس میں مزید اہم پیش رفت

datetime 19  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) مشاق رائیسانی کرپشن کیس میں مزید اہم پیش رفت،نیب نے سابق صوبائی سیکرٹری خزانہ کی ڈیفنس کراچی میں موجود جائیداد اور سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کے گھر میں سرکاری ملازمین کو نوکر بنا کررکھنے کا سراغ لگا لیا،رئیسانی کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں ، سونا اور اہم دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نیب بلوچستان نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کے گھر پر چھاپہ مارا ہے ۔ چھاپہ کے دوران انکشاف ہوا کہ انہوں نے چار سرکاری ملازمین کو ذاتی ملازم بنا کر گھر میں رکھا ہوا تھا ۔گھر کی تلاشی کے دوران وہاں سے رقم بھی برآمد ہوئی ہے ۔ت
رجمان نیب بلوچستان کے مطابق کراچی کے علاقے میں ڈیفنس میں سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے بارہ بنگلوں کا انکشاف ہوا ہے ۔چھاپے کے دوران انکے بنگلے سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں ،سونا اور دیگرا ہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں،چھاپے کے دوران 12 بنگلوں کا سراغ مل گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام نے نے بنگلوں کی دستاویزات اور سونا قبضہ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق مشتاق رئیسانی اور ان کے ساتھی سلیم شاہ ڈیفنس میں متعدد بنگلوں کے مالک ہیں ،اور یہ بنگلے مشتاق رئیسانی اورسلیم شاہ کی خریدی گئی زمینوں پر تعمیر کئے گئے، نیب ذرائع کے مطابق ایک ہزار اور پانچ سو گز کے یہ بنگلے کرپشن کے پیسوں سے بنائے گئے اور ان بنگلوں اور گاڑیوں کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…