اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی ملک پاکستان کو بلیک میل نہیں کر سکتا افغانستان کو پاکستان کے دشمنوں کا آلہ کار نہیں بننا چاہئے اس کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے ۔ پاک فوج کے دہشتگردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں قوم کو فوجی جوانوں کی شہادتوں پر فخر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستانی طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر افغان فائرنگ کا سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہئے فائرنگ کے ایسے واقعات پختون روایات کے خلاف ہیں پاکستانی عوام کے سرحد کی دوسری جانب پختونوں سے ہزاروں سالہ پرانے تعلقات ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک پاکستان کو بلیک نہیں کر سکتا افغانستان سمیت دوسرے ممالک کو کسی کا آلہ کار نہیں بننا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے دو سالوں میں ضرب عضب میں دہشتگردی کے خلاف قربانیاں پیش کر کے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں پاکستانی قوم کو اپنے فوجی جوانوں کی شہادتوں پرفخر ہے ۔
پاک افغان کشیدگی‘ کوئی ہمیں بلیک میل نہیں کر سکتا‘ سابق صدر بھی خاموش نہ رہ سکے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی
-
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا















































