اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سینئر تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی پروگرام میں حیرت انگیز انکشاف کر دیا، سینئر تجزیہ نگار و تحقیقاتی صحافی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان کے تمام کیسز خواجہ حارث لڑتے ہیں۔ شہباز شریف جیسے ہی وزیر اعلیٰ بنے انہوں نے خواجہ حارث کو ایڈووکیٹ جنرل بنا دیا، رؤف کلاسرا نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے خواجہ حارث کو دو تین ذاتی کیسز لڑنے کیلئے1 کروڑو روپے سرکاری خزانے سے دیئے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ میرے پاس بجٹ دستاویز ہیں اس میں درج ہے، وزیر اعلیٰ نے 4 گھر رکھے ہوئے ہیں جن کے تمام بھاری اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کئے جاتے ہیں اور شہباز شریف نے ان چاروں گھروں کو وزیر اعلیٰ ہاؤس ڈیکلیئر کیا ہوا ہے۔ ان چاروں گھروں کا خرچہ عوام دے رہی ہے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ عوامی ٹیکسوں سے جمع شدہ رقم کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔