جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پاک افغان بارڈر میدان جنگ بن گیا ‘ پاک فوج کا ایک میجر شہید ‘لیفٹنٹ کرنل شدید زخمی‎

datetime 14  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طورخم بارڈر پر پاکستان کے سرحدی علاقے میں افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے میجرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔گزشتہ روز افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کےمیجر علی جواد چنگیزی بھی دیگر 2 سکیورٹی اہلکاروں اور 10 افراد کے ہمراہ زخمی ہوئے تھے۔میجر علی جواد چنگیزی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ میجر علی جواد چنگیزی کی نماز جنازہ پشاور جبکہ تدفین کوئٹہ میں کی جائے گی۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل عامر بھی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ طورخم بارڈر پر افغان سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے13 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے، بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک افغان سرحدی علاقہ کشیدگی کا شکار رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…