اسلام آباد (این این آئی)ترجما ن پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ طور خم میں زیر تعمیر گیٹ دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کیلئے ضروری ہے یہ گیٹ پاکستانی حدود کے 37میٹر اندر قائم کیا جارہاہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے طورخم میں پاکستان کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے جس گیٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا وہ سرحد سے 37میٹر پاکستانی حدود کے اندر ہے اس گیٹ سے تمام سر حد عبور کر نے والے افراد کی دستاویزات کی چھان بین اور تصدیق کی جائیگی اور اس مقصد کیلئے یہ گیٹ نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس گیٹ کی تعمیر سے دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر نظررکھی جاسکے گی ۔پاک فوج کے ترجمان نے زیر تعمیر گیٹ کا لے آؤٹ بھی جاری کیا ہے جس میں دکھایاگیا ہے کہ یہ گیٹ پاکستانی حدود میں تعمیر کیا جارہا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عمران خان بھٹو
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی



















































