اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہاہے کہ بھارت نے مسلمانوں اور چین کے خلاف امریکا کو اپنی خدمات پیش کرکے توجہ حاصل کی ہے دیکھتے ہیں بھارت کہاں تک جاتا اور حاصل کرتا ہے ٗ نائن الیون کے بعد مسلمانوں کے خلاف یلغار کی گئی اور افغانستان کے شعلے پاکستان میں بھی آئے ٗجس کے بعد ہمارا ملک سیکیورٹی اسٹیٹ کی شکل اختیار کرتا رہا ٗیہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہو گیاہے امریکا پر ہمارا انحصار درحقیقت کچھ بھی نہیں ٗبھارت کی جانب امریکی جھکاؤ خطے میں عدم توازن کا باعث بنا تو پاکستان کے پاس نیوکلیئر کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔پیر کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ و دفاع کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ نائن الیون کے بعد مسلمانوں کے خلاف یلغار کی گئی اور افغانستان کے شعلے پاکستان میں بھی آئے۔ جس کے بعد ہمارا ملک سیکیورٹی اسٹیٹ کی شکل اختیار کرتا رہا۔ اس دہشت گردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت نے پہلے مسلمانوں کے خلاف امریکا کو اپنی خدمات پیش کیں اور پھر چین کے خلاف امریکا کا ساتھ دے کر امریکا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم نے امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات بڑھا کر نتائج دیکھ لئے ہیں اب بھارت کو بھی دیکھنے دیں اس کو علم نہیں کہ امریکا کی دوستی کوئی نعمت نہیں، دیکھتے ہیں کہ وہ کہاں تک جاتا ہے اور کیا حاصل کرتا ہے۔سرتاج عزیز نے کہاکہ بھارت پاکستان سے 7 گنا بڑا ملک ہے اور خطے میں اپنی بالا دستی چاہتاہے تاہم گزشتہ 60 سالوں میں پاکستان نے اپنے اصولوں پر رہ کر بھارت جیسے دشمن سمیت دہشت گردی کا بھی مقابلہ بڑی کامیابی کے ساتھ کیا اور ہر محاذ پر خود اعتمادی کے ساتھ کھڑا رہا یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہو گیاہے امریکا پر ہمارا انحصار درحقیقت کچھ بھی نہیں۔ بھارت کے خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات معاشی اور تجارتی سطح کے ہیں۔ ہماری معیشت کی حالت بہتر ہونے پر ہمارے تعلقات بھی ایسے ہی بڑھیں گے۔ ہم روس کے ساتھ 2 ارب ڈالرز کی نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن تعمیر کررہے ہیں آئندہ 20 سے 25 برس میں یہ خطہ دنیا کا اقتصادی حب ہوگا اب تک ہماری معاشی اور خارجہ پالیسی درست سمت کی جانب گامزن ہے۔سرتا ج عزیز نے کہاکہ بھارت کے اندر امریکہ سے بڑھتے تعلقات اور امریکی اثر ورسوخ پر آوازیں بلند ہورہی ہیں اور دوسری جانب امریکی کانگریس میں بھارت میں مسلمانوں و دیگر اقلیتوں کے حوالے سے رپورٹ پیش ہوچکی ہے، جس کا اس کے مسلم ممالک سے تعلقات پر گہرا اثر پڑیگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرتاج عزیز نے کہاکہ ہم کشیدگی نہیں چاہتے ٗبھارت کی جانب امریکی جھکاؤ خطے میں عدم توازن کا باعث بنا تو پاکستان کے پاس نیوکلیئر کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
امریکا پر ہمارا انحصار درحقیقت کچھ بھی نہیں ،بھارت بھی دیکھ لے امریکہ کی دوستی کوئی نعمت نہیں،اہم ترین پاکستانی عہدیدا ر کا انتباہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر حیرن کن کمی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ



















































