بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

شریف خاندان نے قوم کے پیسے کی چوری نہیں کی تو۔۔۔! عمران خان نے لاجواب کردیا

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم پانامہ لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کی خواہشمند ہے ،مہنگائی اوربیروزگاری سمیت دیگر گھمبیر مسائل میں گھری عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے ،ٹی او آرز کی تشکیل کے معاملے میں ڈیڈلاک کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران پارٹی کے امور سمیت آئندہ کے لائحہ عمل بارے بھی گفتگو کی گئی ۔ عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ حکمران یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ تاخیری حربے اختیار کر کے پانامہ لیکس کے معاملے سے جان چھڑا لیں گے تو یہ انکی بھول ہے۔ پوری قوم اسے منطقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شریف خاندان نے قوم کے پیسے کی چوری نہیں کی تو پھر انہیں ڈر کیوں لگ رہا ہے ۔ اگر شریف خاندان کے ہاتھ صاف ہیں تو انہیں بر ملا طور پر اپنے اپنے سے احتساب کے عمل کا آغاز کرنے کی پیشکش کرنی چاہیے ۔ عمران خان نے کہا کہ آج عوام غریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں،عوام کو صحت ، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی بنیادی ضرورتیں میسر نہیں جبکہ حکمران ایسا تاثر دے رہے ہیں جیسے ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہاد ی گئی ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…