جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں رینجرز کاایم کیو ایم کوسرپرائز

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی میں کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوگی۔ دکانیں بند کرانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ کرنے پر کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ کو احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا اور کاروباری حضرات سے اپیل کی گئی تھی کہ کاروباراور ٹرانسپورٹ بند رکھی جائیں۔ ایم کیو ایم کی جانب سے اس اعلان پر ڈی جی رینجرز میجربلال اکبر نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ رینجرز کسی بھی قسم کی صورت حال اور شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے تیار ہے۔ڈی جی رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ شہری بلاجواز ہڑتال کی کسی کال پر کان نہ دھریں، شہری مکمل آزادی کے ساتھ گاڑیاں سڑکوں پر نکالیں اورکاروبار کھولیں ،انہیں سندھ رینجرز کی جانب سے تحفظ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار، پیٹرول پمپس معمول کے مطابق کھولے جائیں دکانیں بند کرانے والوں سے سختی سے نمٹاجائے گا۔،دریں اثناء کراچی میں رینجرز نے23 مقامات پرکاروباربند کرانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ واٹر پمپ اور گلبرگ سے سیاسی جماعت کے یونٹ انچارج سمیت دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ شب فاروق ستار کے گھر کے محاصرہ پر متحدہ نے یومِ احتجاج منانے کی کال دی تھی۔ترجمان رینجرز کا مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے کاروبار زبردستی بند کروانے کی 23 سے ذائد شکایات موصول ہوچکی ہیں، تاہم شکایات پر رینجرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج رضوان سمیت دو کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ شہر میں دکانیں کھلوادی گئیں ہیں۔رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ رضوان پارٹی قیادت کی حکم پر علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہا تھا، جبکہ ہڑتال کامیاب کرنے کیلئے لوگوں سے زبردستی کاروبار بند کروانے کی کوشش کررہا تھا۔ سندھ رینجرز نے کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ زبردستی کاروبار بند کروانے والوں کی شکایت کریں، جبکہ جمہوری حق کو دہشت کے زور پر حاصل نہیں کرنے دیا جائیگا۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…