اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ رمضان کامہینہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت ،مغفرت اور نجات کی بشارت لے کر آتا ہے ، مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر میں وطن سے دور ہوں مگر میرا دل وطن اور اہل وطن کیلئے دھڑکتا ہے، بہت جلد آپ لوگوں کے درمیان ہوں گا، ملک و قوم کی سلامتی،امن،ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دُعائیں کریں۔رمضان المبارک کے موقع پروزیراعظم نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاکہ ’’اللہ کے فضل و کرم اور اہل وطن کی دعاؤں کی برکت سے میں صحتیاب ہو رہا ہوں۔ اس بار رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر میں وطن سے دور ہوں مگر میرا دل وطن اور اہل وطن کے لئے دھڑکتا ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد آپ لوگوں کے درمیان ہوں گا۔میں آپ سب کو اس ماہ مقدس کی آمد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔یہ مہینہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت ،مغفرت اور نجات کی بشارت لے کر آتا ہے ۔روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس کے بارے میں اللہ کا فرمان ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اور اس کا اجر بھی میں ہی دوں گا۔اس مہینے میں عبادات اور دعاؤں کی قبولیت ہوتی ہے ۔ میری آ پ سب سے درخواست ہے کہ اس مقدس مہینے میں وطن عزیز کی مزید بہتری کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔آپ کی حکومت عملی طور پر ایسی پالیسیاں اختیار کر رہی ہے جن سے اقتصادی ،معاشرتی اور دفاعی کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ انشاء اللہ آپ کی دُعاؤں سے پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو گا۔اہلیان وطن سے التماس ہے کہ وہ بالخصوص سحری و افطاری اور تراویح میں اپنے ملک و قوم کی سلامتی،امن،ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دُعائیں کریں تاکہ ہمارا وطن ہر قسم کی بیرونی سازشوں سے محفوظ رہے اور ترقی وکامرانی اس کا مقدر بنے۔
رمضان کامہینہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت ،مغفرت اور نجات کی بشارت لے کر آتا ہے،وزیراعظم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































