اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے اہم انکشافات کر دیئے‘ سینئر تجزیہ نگار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے وزیر اعظم کا آپریشن نہیں تھا صرف مریم نواز کے والد کا آپریشن تھا، جس طرح جمہوریت میں ریاست کو چلانا چاہئے نواز شریف اس طرح ریاست نہیں چلا رہے ‘ سب کا وزیر اعظم سے یہی اختلاف ہے‘ یہ کوئی بادشاہت نہیں۔وزیر اعظم نواز شریف کے آپریشن اور علاج معالجے بارے بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے کہا کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کس حیثیت سے قوم کو آگاہ کر رہی ہیں؟ سمیع ابراہیم نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی صاحبزادی کو سرکاری حیثیت دے دیں ‘ وزیر اعظم اپنی بیٹی کو مشیر بنا دیں ، وہ آئینی طور پر ایسا کر سکتے ہیں‘ پھر یہ اعتراض ختم ہو جائیگا ۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ وفاقی وزارت اطلاعات کے تمام فنڈز مریم نواز کے پاس ہیں‘ وزیر اعظم کی میڈیا کمپین بھی مریم نواز کر رہی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جو تقریریں کرتے ہیں اس کی ہدایات بھی مریم نواز سے لی جاتی ہیں۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ مریم نواز معاملات چلا رہی ہیں تو وہ باقاعدہ اس کی ذمہ داری قبول بھی کریں ۔پروگرام کے میزبان کے اس سوال کے جواب میں کہ ’’وزیر اعظم کی ملک سے غیر حاضری کے دوران ان کے علاج بارے قوم کوآگاہ کرنے کی بجائے وفاقی وزیر اطلاعات کہاں غائب رہے اور وہ اپنے چیف ایگزیکٹو کے بارے میں عوام کو کیوں آگاہ نہیں کر رہے؟‘‘سینئر تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید میں اتنی سکت نہیں کہ وہ مریم نواز کے سامنے اپنے اختیارات حاصل کر سکیں۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ مجھے کسی نے یہ بھی بتایا تھا کہ مریم نواز پرویز رشید کو پسند نہیں کرتیں اور میٹنگز میں انہیں اہمیت بھی نہیں دیتیں۔
مریم نواز پرویز رشید کو سخت نا پسند کیوں کرتی ہیں؟ اندر کی کہانی!سینئر تجزیہ نگار کے اہم انکشافات!
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































