جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

2018میں وزیراعظم کون ہوگا؟ عمران خان اور پرویز خٹک کے متضاد بیانات نے ہلچل مچا دی

datetime 5  جون‬‮  2016 |

کوہاٹ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے نہ ہی 2018تک ڈھیل دینگے ٗ نوازشریف کے ہاتھ صاف ہیں تو (ن)لیگ پانا ما لیکس کے معاملے پر کیوں ڈر رہی ہے ٗ وزیر اعظم چار سوالوں کا جواب دیدیں تو معاملہ ختم ہو جائیں گی ٗ ایک ہی ٹی او آرز پر میرا اور نواز شریف کا احتساب کیا جائے ٗ نواز شریف اقتدار میں آئے تو ایک فیکٹری تھی ٗ اب 28ہوگئی ہیں ٗوزیر اعظم کا احتساب نہ ہوا تو سڑکوں پر آئیں گے ٗ عوام ڈیزل کو ووٹ دینے کے بجائے ٹینک میں ڈالیں۔اتوار کو کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے کرپشن نہیں کی تو مسلم لیگ (ن) پاناما لیکس کے معاملے کیوں ڈر رہی ہے؟ اس معاملے کو اتنا طول کیوں دیا جا رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر نواز شریف 4 سوالوں کے جواب دیدیں تو معاملہ ختم ہو جائے گا تاہم اگر وزیراعظم کا احتساب نہ ہوا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ایک ہی ٹی او آر پر میرا اور نواز شریف کا احتساب کر دیں۔ ہم ان کو 2018 تک ڈھیل نہیں دینگے اگر ان کا احتساب نہ ہوا تو عمران خان عوام کو لے کر سڑکوں پر آئیگا۔عمران خان نے کہاکہ نواز شریف اقتدار میں آئے تو ایک فیکٹری تھی لیکن بعد میں 28 ہو گئیں۔ مغرب میں کوئی بھی شخص برسر اقتدار آکر اپنی ذات کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو ایسی لیڈرشپ چاہیے جو اپنے اثاثے ڈکلیئر کرے اور قوم سے سچ بولے۔ کرپٹ لیڈر معاشرے کو تباہ کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک جو اسلام کے نام پر بنا تھا۔ ہم اقتدار میں آ کر علامہ اقبال کے خواب کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ ہم ایک عظیم قوم بنیں گے۔ دنیا سے قرضے نہیں مانگیں گے۔ پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے کہ لوگ یہاں نوکریاں ڈھونڈنے آیا کریں گے۔ عمران خان نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت طاقت دی ہے کہ وہ جو کرنا چاہے، ہو سکتا ہے لیکن اس کیلئے محنت اور جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے بچوں نے ان کے ساتھ اچھا نہیں کیا ٗبیٹی کہتی ہے کہ بیرون ملک میرا کچھ نہیں۔ ایک بیٹا کہتا ہے کہ ہمارے لندن میں فلیٹ ہیں دوسرا کہتا ہے کہ ہمارے پاس کچھ نہیں تھا میرے والد ہمیں پیسے بھیجتے تھے ٗ نواز شریف کہتے ہیں کہ میں نے کوئی پیسہ باہر نہیں بھیجا۔ ان حالات میں میاں صاحب کی حالت خراب نہ ہوتی توکیا ہوتا؟۔ہم نواز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ایک ہی رونا روتے ہیں کہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کو بہت نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ عمران خان نے کسی کو ناجائز نوکری دی یا قرضہ لیا یا فیکٹری لگائی مغرب اس لئے آگے ہے کیونکہ ان کے لیڈر ایماندار ہیں۔اقتدار کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنا کرپشن ہے۔اگر شریف خاندان کا احتساب نہیں ہونا تو جیلوں میں بند تمام غریب افراد کو بھی رہا کیا جائے عمران خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو سچی قیادت کی ضرورت ہے جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو۔ اس قیادت کے اثاثے پاکستان میں ہونے چاہئیں۔ملک کو ایسی قیادت چاہئے جو اپنا احتساب خود کر سکے۔عمران خان نے کہا کہ اس بار الیکشن میں ڈیزل کو ٹینک میں ڈالنا ہے اس کو ووٹ نہیں دینا۔شدید گرمی میں بھی لوگوں کی اتنی بڑی تعداد کا آنا حیران کن ہے۔جلسے میں آنے والے سب لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ہم ایک عظیم قوم بنیں گے۔عمران خان نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان کو ایسا بنا دیں گے کہ لوگ یہاں نوکریاں ڈھونڈنے آیا کرینگے۔ہم دنیا سے قرض نہیں مانگیں گے بلکہ غریب ملکوں کو قرضے دیا کرینگے۔انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کیا نواز شریف کا احتساب چاہتے ہو تو لوگوں نے ہاتھ اٹھا کر ہاں میں جواب دیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہاکہ نواز شریف اور مو لانا فضل الرحمان کہتے ہیں پی ٹی آئی کا جنازہ نکلے گا ،2013میں مسلم لیگ ن کا جنازہ نکلا ،2018میں دو بارہ جناز ہ نکالیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کرپٹ پولیس دی گئی ،سکول ٹیچر نہیں ہوتے تھے اور ہسپتالوں میں ڈاکٹر ز نہیں تھے ،جو کچھ پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی وہ ہمیں ٹھیک کرنا ہے اس لیے بنیادی مسائل حل کر کے عوام کو سکون کا سانس مہیا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جن کی شفافیت سب کے سامنے ہیں ۔پرویز خٹک نے کہا کہ 2018میں وزیر اعظم عمران خان ہی ہو ں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…