اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

پاناما لیکس،ایک ماہ سے کھیل کھیلا جا رہا ہے،چوہدری نثارنے اپنی جماعت سمیت سب پر بجلی گرادی

datetime 4  جون‬‮  2016 |

راولپنڈی (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چکلالہ کیلئے اڑھائی ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ماہ سے ٹی او آرز کا کھیل کھیلا جا رہا ہے ‘پانامہ لیکس اور کرپشن پر سنجیدہ رویہ اپنانا ہو گا ‘اگر اپوزیشن کے ضمیر صاف ہیں تو ایک گھنٹے میں فیصلہ کریں کہ چور ڈاکو تک کیسے پہنچنا ہے، ناچ گانے دلفریب دھنوں سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے ‘ خون سفید ہو گیا ہے ‘ جو حج انتظامات میں بھی بدعنوانی کی گئی ‘ اسمبلی میں کھڑے ہو کر تنقید کرنا آسان کام ہے ‘ قوم کی تعمیر کرنا مشکل کام ہے ‘ ملک میں جائز اور ناجائز میں فرق ختم ہو گیا ہے ‘پانامہ لیکس اور کرپشن پر سنجیدہ رویہ اپنانا ہو گا ‘اگر اپوزیشن کے ضمیر صاف ہیں تو ایک گھنٹے میں فیصلہ کریں کہ چور ڈاکو تک کیسے پہنچنا ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں چکلالہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے کسی ملک میں حج انتظامات میں بدعنوانی نہیں ہوئی۔ یہاں خون سفید ہو گیا ہے جو حج انتظامات میں بھی بدعنوانی کی گئی۔ حج انتظامات میں بدعنوانی کرنے و الے آج کرپشن کا راگ الاپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کے معاملہ پر اپوزیشن کے تمام مطالبات تسلیم کئے ‘ پھر بھی وہ کہتے ہیں کہ ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ایک ماہ سے ٹی او آرز ٹی او آر کا کھیل کھیلا جا رہا ہے ضمیر صاف ہو تو ضابطہ کار بنانے میں کوئی مشکل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپو زیشن کا مقصد بدعنوانی کا خاتمہ نہیں سیاست کرنا ہے۔ اگر چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑنا ہو تو گھنٹوں میں فیصلہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کا مقصد اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور عوام کی خدمت ہونا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان میں حکومت کرنا اتنا بھی آسان نہیں اسمبلی میں کھڑے ہو کر تنقید کرنا بہت آسان ہے لیکن اسمبلی میں کھڑے ہو کر قوم کی تعمیر بہت مشکل کام ہے۔ اس موقع پروزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے علاقے کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں اڑھائی ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے۔ آئندہ 6 ماہ میں نکاسی آب کا منصوبہ 20 کروڑ روپے سے مکمل ہو گا۔ آئندہ مالی سال میں علاقے میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ بھی حل کریں گے 800 کنال پر 95 کروڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال تعمیر کیا جائیگا۔ واہ میں 500 بستروں کے ہسپتال پر آئندہ سال کام مکمل ہو جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ دھینگا مشتی سے ملک کو نقصان ہوتا ہے ملک میں امن ہو گا تو ترقی ہو گی۔ آج ملک میں جائز اور ناجائز کی تفریق ختم ہو گئی ہے۔ کرپشن کو منطقی انجام تک عدالت ہی پہنچا سکتی ہے۔ کوشش کرتا ہوں کہ میری زبان سے جو نکلے اسے پورا کروں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…