جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

معروف عربی ٹی وی چینل الجزیرہ کی وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری پر خصوصی رپورٹ

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( آئی این پی ) عربی چینل الجزیرہ نے و زیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری پر پاکستانی عوام کے اظہار خیال پراپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے آپریشن پر پاکستانیوں کی تشویش بجا ہے ، محمد نواز شریف کے بغیر پاکستان قیادت سے محروم تصور ہو گا ، 8 سال کی ابتری کے بعد پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے ، 2018 میں انتخابات کا تسلسل نہ رہنا ملکی استحکام کے لئے شدید خطرہ ہو گا ، ملک شدت پسندوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے ، حکومت مخالف سیاسی شعبدہ باز فوجی امور سے لا بلد نظر آتے ہیں ، ممکن ہے سیاسی شعبدہ بازوں کو اپنے کیے کا اندازہ نہ ہو ، ممکن ہے سیاسی شعبدہ بازوں کو انجام کی پرواہ ہی نہیں۔الجزیرہ کے پاکستان سے متعلق تجزیہ کار اور صحافی ٹام حسین نے وزیر اعظم نواز شریف کے آپریشن کے حوالے سے اپنے تجزیے میں کہا کہ نواز شریف پاکستان کی اکثریت میں مقبول ہیں۔ وزیر اعظم نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کی ۔ محمد نواز شریف کے متبادل کوئی قابل اعتبار رہنما نہیں۔ 90 کی دہائی میں محمد نواز شریف کی دوبارہ حکومت ختم کی گئی ۔ پرویز مشرف کے دور میں نوازشریف کو جبراً جلا وطن کیا گیا ۔ بے نظیر کے قتل کے بعد نواز شریف قومی سطح کے واحد رہنما ہیں ۔ محمد نواز شریف کے آپریشن پر پاکستانیوں کی تشویش بجا ہے۔ محمد نواز شریف کے بغیر پاکستان قیادت سے محروم تصور ہو گا ۔ 8 سال کی ابتری کے بعد پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ 2018 میں انتخابات کا تسلسل نہ رہنا ملکی استحکام کے لئے شدید خطرہ ہو گا ۔ملک شدت پسندوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے۔حکومت مخالف سیاسی شعبدہ باز فوجی امور سے لا بلد نظر آتے ہیں۔ممکن ہے سیاسی شعبدہ بازوں کو اپنے کیے کا اندازہ نہ ہو ، ممکن ہے سیاسی شعبدہ بازوں کو انجام کی پرواہ ہی نہیں۔۔۔۔(م د)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…