لندن(این این آئی)میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک ہفتے ہسپتال میں قیام کرنا ہوگا ٗ ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد ہی وزیراعظم وطن واپسی کے لیے سفر کرسکیں گے،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے جس کے بعد وزیر اعظم کامصنوعی تنفس ہٹا دیا گیا ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دل کے آپریشن کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ عوام کو آگاہ کرتی رہیں ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو منگل کو آپریشن سے پانچ گھنٹے پہلے ہسپتال منتقل کیا گیا پاکستانی وقت کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا آپریشن تقریباً بارہ بجے شروع ہوجو مسلسل چار گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہا ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے بتایا کہ الحمد للہ رب العلمین وزیراعظم کی سرجری مکمل ہوگئی ہے وزیر اعظم کامصنوعی تنفس ہٹا دیا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وزیراعظم کا دل بالکل ٹھیک کام کررہاہے دوسری جانب وزیر اطلاعات نشریات پرویز رشید نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے مقامی ہسپتال میں دل کی کامیاب سرجری ہوگئی۔ پرویز رشید نے بتایا کہ آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کریں۔ لندن کے مقامی ہسپتال میں وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے موقع پران کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز، بھائی شہبازشریف، بھتیجے حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد ہسپتال میں موجود رہے۔ ۔ ڈاکٹروں نے آپریشن سے قبل وزیراعظم کے کئی ٹیسٹ لیے اور اطمینان کے بعد آپریشن شروع کیا واضح رہے کہ وزیراعظم نے آپریشن سے ایک دن قبل لندن میں حکومتی امور نمٹائے جس میں انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے بجٹ اجلاس کی صدارت کی، وزیراعظم نوازشریف کے خطاب کے بعد وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت وفاقی وزرا نے وزیراعظم سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کیلئے دعا کی ٗاس موقع پر وزیراعظم نے تمام وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا سمیت سیکریٹریز کا بھی شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کب ہوگی؟تفصیلات سامنے آگئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































