لندن/اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم میاں نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ٗآپریشن (آج) منگل کو ہوگا۔ایک ہفتے تک میاں نوازشریف ہسپتال میں رہیں گے ڈاکٹرز کی اجازت سے ہی وطن لوٹیں گے ٗشہبازشریف بھی بیٹے حمزہ شہباز شریف کے ہمراہ اپنے بڑے بھائی وزیراعظم پاکستان کی تیمارداری کے لیے لندن پہنچ چکے ہیں۔ ادھر وزیراعظم محمد نواز شریف جن کی لندن میں منگل کو ہارٹ سرجری ہوگی کیلئے دنیا بھر سے صحت کیلئے دوسرے روز بھی دعاؤں کا سلسلہ جاری رہاٗ عالمی رہنماؤں، پارٹی ورکرز، مذہبی، شخصیات اور سیاسی رہنماؤں نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے،سوشل میڈیا پر فیس بک، ٹویٹر پر بھی وزیراعظم کیلئے لاکھوں خصوصی دعائیں کی گئی ہیں ملک بھر میں اور بیرون ملک وزیراعظم کی صحت کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات ہوئیں، پارٹی ورکرز اور پاکستانی کمیونٹی نے بھی دعا کی۔واشنگٹن اور قریبی ریاستوں ورجینیا اور میری لینڈ کی مساجد میں دعائیں مانگی گئیں جہاں بڑی تعدادمیں پاکستانی موجود ہیں۔ لوگوں نے وزیراعظم کے کامیاب آپریشن، ان کی جلد صحت یابی اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔ جمعہ کے خطبات میں مذہبی سکالرز نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ وزیراعظم کی مکمل صحت کیلئے دعا کریں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































