لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کا وفاقی وزراء کی عمر ان خان پر تنقید کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھانے اور شدید احتجاج کا فیصلہ ۔تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقریشی نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت اور اسکے لوگ ملک میں سیاسی ماحول خراب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں اور خواجہ سعد رفیق اور عابد شیر علی جیسے لوگوں کی باتوں سے لگتا ہے کہ پانامہ لیکس کیلئے ٹی او آرز کے معاملے پر بھی حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء کی باتیں انتہائی افسوسناک ہیں اور تحر یک انصاف ایسے ماحول کو مزید برداشت نہیں کر یگی بلکہ اسکے خلاف آج پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شدید احتجاج کر یں گے اور حکومتی لوگوں سے مطالبہ کیا جائیگا کہ وہ وفاقی وزراء کو خاموش کروائے ورنہ معاملات مزید خراب ہوں گے جسکی ذمہ داری (ن) لیگ وزراء پر عائد ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نیک نیتی کے ساتھ پانامہ لیکس کے ٹی او آرز کی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوئی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جلد ازجلد ٹی او آرز کا مسئلہ حل ہو جائے مگر (ن) لیگ کی حکومت اس میں سنجیدہ نظر نہیں آتی جبکہ پار لیمانی کمیٹی سے کچھ نہیں نکلے گا تو ہمارے پاس سڑکوں پر آنے سمیت دیگر آپشنز بھی موجود ہیں ۔
تحر یک انصاف کا وفاقی وزراء کی عمر ان خان پر تنقید کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھانے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































