پشاور(این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم اور صحت بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں ، سیاحت کوفروغ دیکر صوبے کے آمدنی میں اضافہ کیاجائے گا۔پانامہ لیکس معاملے کومنطقی انجام تک پہنچائینگے ۔اس ایشو کواٹھاکرعوام کی عدالت لیکرجائینگے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بھرپور مہم چلائی جائے گی ۔ تمام سیاسی جماعتیں یاد رکھیں کہ حکومت کیخلاف ان کے پاس احتجاج کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ورنہ جوبھی حکومت کا ساتھ دیگا مولانافضل الرحمن کی کھاؤپلاؤپارٹی کی طرح بے نقاب ہوجائیگا۔پشاورمیں صحافیوں کے ساتھ غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخواپولیس ان طالبان سے لڑرہی ہے جو امریکہ کیخلاف برسرپیکارہے پنجاب پولیس کو شریف برادران اوراسکے قریبی ٹولے نے اتنانقصان پہنچایاہے کہ وہ طالبان توکیا چھوٹوگینگ پربھی قابونہیں پاسکتی ۔پانامہ لیکس صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیاکامسئلہ ہے نوازشریف کا نام اگر اس میں نہ ہوتا توپانامہ لیکس ہمارے ملک میں کوئی اتنابڑایشونہیں لیکن اقتدارمیں ہوتے ہوئے نوازشریف نے دس سالوں میں ایک سے لیکر تیس فیکٹریاں بنائیں آف شورکمپنیاں اس کے علاوہ ہیں وزیراعظم اور اس کے خاندان کے دیگر افراد کے بیانات میں تضاد ہے وزیراعظم اسمبلی میں آکر 2005 کی جھوٹی کہانیاں سناکراپنے آپ کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں پارلیمنٹ کے ذریعے جوٹی اوآرزبنیں گی اسی کے ذریعے تحقیقات ہونگی ورنہ نوازشریف کے خلاف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بھرپورمہم چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں نوازشریف کیخلاف ہیں سوائے مولانافضل الرحمن کے جن کا بنیادی مقصد اقتدار کی کرسی کے ساتھ چمٹے رہنا ہے پیپلزپارٹی سمیت دیگرجماعتوں کوبھی ساتھ لیکرچل رہے ہیں لیکن یادرکھیں کہ اگر پی ٹی آئی نہ ہوتی تو پانامہ لیکس کب کا ختم ہوچکاہوتاٹی اوآرزکے ذریعے اگرفیصلہ نہیں کیاجاتا تو پھر عوام کی دہلیز پر اس مسئلے کو لے کرجایاجائیگابھرپور مہم چلائی جائے گی اور اس مہم کو مد نظررکھتے ہوئے تحریک انصاف نے اپنی انٹراپارٹی الیکشن ملتوی کی ہے پہلی مرتبہ ملک کی تاریخ میں وزیراعظم کے احتساب کانعرہ بلندکیا اگردیگرسیاسی جماعتوں میں سے کوئی ساتھ چھوڑکر جائے گا تو اکیلے بھی پی ٹی آئی میدان میں رہے گی ۔عمران خان نے کہاکہ پشاورکے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے8میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے انتخابات میں ہم ہارے ہیں اس کے باوجود ہم نے دھاندلی نہیں کی نوازشریف نے واپڈا اور سوئی گیس کے محکموں کے ذریعے عوا م کو خریدنے کی کوشش کی 2013ء کے انتخابات میں اقتدارنہ دیکر شاہداللہ نے ہم پر احسان کیاہے ہم نے حکومت کا تجربہ حاصل کرلیا ہے اداروں کو مضبوط کیاہے اپنی بدعنوان وزراء کوگرفتارکیاہے پلوں ،سڑکوں اور اورینج ٹرین کے بجائے انسانی وسائل کی ترقی کے لئے پیسہ خرچ کیاہے مستقبل کے لئے 2018ء تک ایک ارب بیس کروڑدرخت لگائے جائینگے
پانامہ لیکس معاملے کومنطقی انجام تک پہنچائینگے ،عمران خان نے اپنی آئندہ حکمت عملی کا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































