اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ سے F-16 طیاروں کی خریداری کا معاملہ ‘ پاکستان کا ایف سولہ طیاروں کی خریداری کا اہم معاہدہ ختم ہو گیا۔ پاکستان نے امریکہ سے 8 ایف سولہ طیارے خریدنے تھے ۔رپورٹ کے مطابق امریکہ کی پیشکش پر پاکستانی حکومت نے 24 مئی تک جیٹ طیاروں کی خریداری کے لیے امریکہ کو جواب دینا تھا،تاہم پیشکش کے خاتمے تک یہ جواب نہیں دیا گیا۔ ۔واضح رہے کہ امریکا کی حکومت نے کانگریس کو آگاہ کیا تھا کہ 8 ایف سولہ طیارے پاکستان کو فراہم کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے‘ پاکستان نے ایف 16 طیارے حاصل کرنے کے لیے 70کروڑ ڈالر ادا کرنے تھے جن میں سے امریکا نے 43 کروڑ ڈالر کی امداد شامل کرنی تھی، اس طرح پاکستان کے ذمہ واجب الادا رقم 27 کروڑ ڈالر تھی۔تاہم کانگریس نے پاکستان کو ایف 16 دینے کی مخالفت کی۔پاکستان نے فیصلہ کیا تھا کہ اس سلسلے میں تمام رقم قومی فنڈز سے نہیں لی جائیگی، لہٰذا طیاروں کی فروخت کیلئے شرائط کی مدت اب ختم ہوگئی ہے ‘کانگریس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائیاں نہیں کیں۔امریکہ نے پاکستان کے جوہری پروگرام خاص کر ٹیکٹیکل ہتھیاروں اور شاہین 3 میزائل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔بعدازاں پاکستان سے کہا گیا کہ وہ ان طیاروں کی مکمل رقم خود اپنے وسائل سے ادا کرے، جسے پاکستانی حکام نے تسلیم نہیں کیا اور کہا کہ انھیں یہ پیشکش پیشگی شرائط کے ساتھ قبول نہیں ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
لٹن داس دنیا بھر میں رضوان کو بدنام کرنے لگے
-
لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر حیرن کن کمی
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان



















































