جمعرات‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2026 

دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کے قریب پہنچ چکے ہیں‘پاکستان

datetime 27  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کے قریب پہنچ چکے ہیں‘ امریکہ سمیت عالمی برادری تعاون کرے ٗبھارت جب بھی مذاکرات کیلئے آمادہ ہوگا پاکستان کو تیار پائیگا ٗ ڈرن حملے مسائل کا حل نہیں ٗ تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں ٗ تشدد کی پالیسی اپنانے سے مسائل مزید الجھیں گے ٗ ایف سولہ طیاروں کے حوالے سے امریکہ کو اپنا موقف سمجھانے کی کوشش کریں گے۔ایک انٹرویو میں خارجہ سیکرٹری نے کہا کہ حالیہ ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کی شدید خلاف ورزی ہے ٗڈرون حملے مسائل کا حل نہیں‘ تمام معاملات کا حل ڈائیلاگ میں ہے ٗ تشدد کی پالیسی اپنانے سے مسائل مزید الجھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب پہنچ چکا ہے ٗ امریکہ کو مطالبات کی بجائے تعاون کرنا چاہیے کیونکہ دہشتگردی کے خلاف ہم جنگ جیت گئے تو یہ کامیابی صرف پاکستان کی نہیں بلکہ پوری دنیا کی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیاں ہیں ٗایسی قربانیاں کسی اور ملک نے نہیں دیں۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت اس معاملے پر ایک پیج پر ہے۔ پوری قوم متحد ہے ٗاعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر القاعدہ کا خاتمہ ناممکن تھا۔ پوری قوم نے متحد ہو کر القاعدہ کے خلاف جنگ لڑی ٗاگر پاکستان مدد نہ کرتا تو القاعدہ بڑی قوت کی صورت میں موجود ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ گزشتہ 15 سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے مگر ان کو خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ اس لئے ہمارا موقف ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں‘ مسائل کا پائیدار حل مذاکرات میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان بھی افغان حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں اور معاملات مذاکرات کے ذریعے طے کریں۔ ایک سوال کے جواب میں خارجہ سیکرٹری نے کہا کہ افغان مہاجرین کا معاملہ انسانی ہمدردی کا نہیں رہا ٗیہ معاملہ اب ملکی سلامتی اور امت کے لئے رسک بن چکا ہے۔ پاکستان دنیا کی طویل ترین میزبانی کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ گزشتہ 35 سال سے تین ملین افغان مہاجرین پاکستان میں مقیم ہیں۔ ان میں 1.7 ملین رجسٹرڈ ہیں۔ ہزاروں افغانیوں نے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا لیا ہے۔ افغان حکومت کو مہاجرین کی واپسی میں تعاون کرنا چاہیے کیونکہ مہاجرین کی واپسی افغان مسئلے کے حل کا جزو ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں تناؤ نہیں یہ بات درست نہیں کہ دونوں ملک ایک دوسرے سے دور چلے گئے ہیں۔ مختلف شعبوں میں امریکہ کے ساتھ معاملات اچھے انداز میں چل رہے ہیں۔ ایف سولہ طیاروں کے حوالے سے امریکہ کو اپنا موقف سمجھانے کی کوشش کریں گے۔ امریکہ کو قائل کریں گے کہ وہ ہمارا نقطہ نظر سمجھے ٗ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات وسیع البنیاد ہیں ٗ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی اسلحہ صرف اور صرف ملک کی حفاظت اور خطے میں جنگ کو روکنے کیلئے ہے ٗ ہمارا ایٹمی پروگرام جنگ کرنے کے لئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جب چاہے مذاکرات کرے ٗ پاکستان ہر وقت تیار ہے۔ ملا منصور اختر کی ہلاکت بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینکڑوں لوگ جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جاتے ہیں۔ پوری دنیا میں لوگ جعلی دستاویزات پر سفر کرتے ہیں۔ ایران اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ایران کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ اچھی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے افغان بارڈر کی سیکیورٹی بہت ضروری ہے ٗایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی ہے۔ گزشتہ دنوں مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی اور پاکستان کی خارجہ پالیسی بارے آگاہ کیا۔ خارجہ پالیسی درست اور صحیح سمت میں جارہی ہے۔ سفیروں نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے۔



کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…