جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ملا اختر منصور کی ہلاکت پر طالبان کا کیا ردعمل ہو سکتا ہے، وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کر دیا

datetime 26  مئی‬‮  2016 |

سرگودھا( آن لائن )تحریک طالبان حساس تنصیبات کونشانہ بناسکتے ہیں ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں ، ایئر بیس ،سی پورٹ اہم تنصیبات سمیت سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کرنے کا حکم دیدیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبائی حکومتوں اور گلگت بلتستان کو ایک مراسلہ کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ تحریک طالبان اپنے لیڈر ملا اختر منصور کی ہلاکت پر کسی بھی ممکنہ رد عمل کر سکتے ہیں جس کیلئے تمام صوبائی حکومتوں کو سکیورٹی فل پروف انتظامات بنانے کا کہا گیا ہے جس پر حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے کمشنرز ، آر پی اوز ،ڈی سی اوز ، ڈی پی اوز اور حساس اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں کسی بھی ممکنہ ردعمل سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے آج جمعہ کے روز سکیورٹی کے فل انتظامات کیساتھ ساتھ تمام سرکاری انتہائی حساس تنصیبات کے ساتھ ساتھ ایئر پورٹس ،ڈرائی پورٹ ،ریلوے اسٹینشنز ،پنجاب سیکرٹریٹ اور وزراء کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ اہم سرکاری املاک کی سیکورٹی کو انتہائی چاک و چوبند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع اپنے اپنے ضلعوں میں داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات آنے جانے والی تمام گاڑیوں کی جامع تلاشی رکھیں جبکہ پنجاب سے ملحقہ خیبر پختونخواہ کے تمام راستوں پر بھی پولیس کی جانب سے اضافی چوکیاں اور دستے تعینات کردیئے گئے ہیں جوخیبر پختونخواہ سے پنجاب میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال اور ان کا ریکارڈ رکھیں گی اس ضمن میں حساس ادارے بھی ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہونگے کسی بھی ممکنہ رد عمل سے بچنے کیلئے آج جمعہ کے روز تمام اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…