جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

چوہدری نثار کے صبر کا پیمانہ لبریز، 48گھنٹوں کی ڈیڈلائن،بڑا حکم جاری

datetime 25  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے غیر ملکیوں کو نادرا کے شناختی کارڈ جانے ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نادرا حکام کو ملک بھر کے 180ملین شہریوں کے شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے 48گھنٹوں کی مہلت دیدی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بلوچستان کے علاقے میں ڈورن حملے کا شکار ہونے والی کار سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ملنے پر اٹھنے والے سوالات جن میں یہ کہا گیا کہ گاڑی کے قریب سے ملنے والی دستاویزات طالبان کمانڈر ملا منصور کی ہیں پر شناختی کارڈوں کی دربارہ تصدیق کی ہدایت دی ہے۔ بدھ کو نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا ) ہیڈکوارٹر میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نادرا‘ ڈائریکٹر جنرل نادرا‘امیگریشن اور ایف آئی اے کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایاکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ بلوچستان میں ڈرون حملے کے بعد دنیا کو یہ پیغام ملا ہے کہ کوئی بھی پاکستان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ آسانی سے استعمال کرسکتا ہے جوکہ ہمارے قومی مفاد اور سلامتی کے خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب دنیا کو یہ پیغام نہیں جانا چاہئے کہ کوئی بھی پیسوں کے عوض آسانی سے پاکستانی شناختی دستاویزات حاصل کر سکتا ہے۔ چودھری نثار علی خان نے غیرملکیوں کے پاسپورٹس اور شناختی کارڈز فوری بلاک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائے جائے کہ کوئی بھی غیرملکی پاکستانی شناختی کارڈ استعمال نہ کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے عمل کے دوران عام شہریوں کو تکلیف میں نہ ڈالا جائے بلکہ دوستانہ ماحول میں تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ادارے بھی مستقبل میں غیرملکیوں کے شناختی کارڈز کی منسوخی اور تصدیق میں نادرا کی معاونت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…