کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کے ایک شہر میں موجودگی دوبڑی سیاسی لیڈران کی ملاقات کا باعث بنے ہماری اطلاعات کے مطابق زرداری اور نوازشریف کے درمیان ملاقات طے نہیں تھی . پیپلزپارٹی کے چئیرمین نے واضع کردیاہے کہ نوازشریف کو مستعفی ہونا چاہیے ،اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ٹی آراوز کے معاملے پر بات کی ہے .پیپلزپارٹی مفاہمت کر ے یا مخالفت میدان میں کرتی ہے منافقت نہیں کرتی ہے۔ ضروری نہیں کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کا معاملہ ایوان لیکر جایا جائے۔وزیر اعظم کے اثاثے چھپانے کی بات قابل تشویش ہے،پیپلزپارٹی پر اگر کرپشن کے الزامات لگے تو ہم نے ان کی تحقیقات کرائی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مقامی ہوٹل میں کنزیو ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تحت 11ویں کنزیومرز چوائس ایوارڈز کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ رینٹل پاور ہم نے شروع نہیں کیا وہ منصوبہ تو پرویز مشرف کے دور میں شروع ہوا تھاجس میں ہمارے اوپر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔رینٹل پاور منصوبہ آج پھر نام بدل کر دوبارہ بنا یا جارہا ہے .انہوں نے کہا کہبلوچستان میں ڈرون حملہ پرہر پاکستانی کو تشویش ہے حکومت کو اس معاملے پر بھرپور احتجاج کرنا چاہیے ،پیپلزپارٹی نے کبھی بیک ڈور مزاکرات نہیں کئے پیپلزپارٹی کے چئیرمین نے واضع کردیاہے کہ نوازشریف کو مستعفی ہونا چاہیے ہمارا بھی یہی موقف ہے ،،اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ٹی آراوز کے معاملے پر بات کی ہے .پیپلزپارٹی مفاہمت کر ے یا مخالفت میدان میں کرتی ہے منافقت نہیں کرتی ہے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت پر بات کرنا قبل از وقت ہے ،وزیر اعظم کے اثاثے چھپانے کی بات قابل تشویش ہے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت کو پانامہ لیکس کے معاملے کو سنجیدگی سے لیں ، پی پی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے رینٹل پاور کے الزام ہیں ہم پر جبکہ آج بھی وہی پروجیکٹ چل رہیں ہیں،ہم پر مقدمے بناے گئے اور نام ای سی ایل میں شامل ہیں ، حکومت وقت کو ڈرون معاملے پر سخت احتجاج کرنا چاہیے ،عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کے ایک شہر میں موجودگی دوبڑی سیاسی لیڈران کی ملاقات کا باعث بنے ۔ہمارے اطلاعات کے مطابق زرداری اور نوازشریف کے درمیان ملاقات طے نہیں تھی .پیپلز پارٹی پر اگر کرپشن کے الزامات لگے توہم نے ان کی تحقیقات کرائی ،انہوں نے کہا کہبلوچستان میں ڈرون حملہ پر پاکستانیوں کو تشویش ہے حکومت کو اس معاملے پر بھرپور احتجاج کرنا چاہیے۔
نوازشریف کااستعفیٰ،آرمی چیف کی مدت ملازمت ،پیپلزپارٹی نے ایک کام کی حمایت ایک کی مخالفت کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
لٹن داس دنیا بھر میں رضوان کو بدنام کرنے لگے
-
لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر حیرن کن کمی
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان



















































