جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پشاورمیں کرنل عامر پرحملہ

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاورمیں کرنل عامر پرحملہ،پشاورکے علاقہ رنگ روڈ پر تھانہ فقیر آباد کی حدود میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے ایف سی کی گاڑی پرحملے کے واقعے میں ایک افسر سمیت تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ۔سیکیورٹی حکام کے مطابق ایف سی کے اہلکار قاضی کلے سے سنگل کیبن گاڑی میں رنگ روڈ پر جارہے تھے کہ لعل دین کالونی کے قریب فائرنگ کی گئی حملہ آور سی سی 125 موٹر سائیکل پر سوار تھے جن کی تعداد تین تھی حملہ آوروں نے نائن ایم ایم کے اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کی وقوعہ کی جگہ سے 14 گولیاں کے خول ملے شہید ہونے والوں میں اایف سی ڈسٹرکٹ افسر کرنل عامر بادشاہ اور دو جوان شامل ہیں جن کی شناخت گل رحمن اور گل رسول کے ناموں سے ہوئی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے ایس ایس پی اپریشن عباس مجید مروت کے مطابق پولیس نے پورے علاقے کو اپنے گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ایف سی کی گاڑی رنگ روڈ سے جا رہی تھی حملہ آوروں کا تعاقب جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…