راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بلوچستان میں ڈرون حملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفیرپر واضح کیا ہے کہ پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی کے اقدامات دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی استحکام کیلئے جاری امن عمل کیلئے نقصان دہ ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹال جنرل راحیل شریف سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دور ان 22مئی کو بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال زیر غور لائی گئی ۔آرمی چیف نے ڈرون حملے پر اپنی سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی کے ایسے اقدامات دونوں ممالک کے تعلقات کیلئے نقصان دہ ہیں اور علاقائی استحکام کیلئے جاری امن عمل کو بھی نقصان پہنچائیں گے ۔پاکستان فوج کے سربراہ نے امریکی سفیر کو بتایا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیاں اور قربانیاں بے مثال ہیں ۔
امریکی سفیر کی آرمی چیف سے اہم ملاقات، سخت انتباہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































