جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

نواز شریف، زرداری کو صدر بنانے کیلئے لندن گئے، دعویٰ نے ہلچل مچا دی

datetime 24  مئی‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ لندن کے دوران آصف علی زرداری کو نیا صدر بنانے کے حوالے سے ملک بھر میں جاری چہ مگوئیوں پر کہا ہے کہ اب نواز شریف کا جانا ٹھہر چکا ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنی دولت کو ملک میں نہ لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اپوزیشن کو کمزور کرنے اور اپنے کالا دھن کو چھپانے کیلئے وہ آصف زرداری کو صدر بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یہ دائو بھی کھیل لیںلیکن انکا جانا ایک حقیقت بننے جا رہا ہے، انکا کہنا تھا کہ صدر ممنون حسین کے پا نا مہ پر بیان اقتدار کے بد مست ہاتھی ان سے نا لاں ہے اور اب انہیں ہٹاکر نیا صدر لانا چا ہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کرپشن کو فروع نواز شریف کے دور سے ملا، ناقص پالیسیوں اور وسائل کی بے رحمانہ لوٹ مار سے قوم کا بچہ بچہ مقروض کر دیا لیکن اب مزید لوٹ مار نہیں ہونے دیں گے قرضے معاف کرانے والے ہوں یا پا نا مہ زدہ حکمران سب کے احتساب کا وقت آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو ملک پاکستان اور عوام اتنا ہی عزیز ہے تو اپنی دولت ملک واپس کیوں نہیں لاتا؟ کیوں آئی ایم ایف سے قرض لیکر بجلی مہنگی کی جا رہی ہے ؟اپنے پیسے کو پاکستان میںسرمایہ کاری کیلئے کیوں نہیں خرچ کیا جا سکتا ؟ کیا شریف خاندان کوملک صرف حکمرانی کیلئے موزرں لگتا ہے؟ صحافیوں سے بات چیت کے دوران قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ عملی طور پر عوام دوست نہ ہوا تو اجلاس کا بائی کاٹ کرینگے، عوام کے پاس جائیں گے اوراحتجاجی تحریک چلائیں گے ۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…