لاہور (این این آئی ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بیرون ملک دوروں کی نئی تفصیلات اور ان پر آنے والے اخراجات کی رپورٹ طلب کر لی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے اہل خانہ، دوستوں اور عزیز واقارب کے ہمراہ بیرون ملک کے دورے کر رہے ہیں اور ان دوروں پر سرکاری خزانے سے عوام کا پیسا لگایا جا رہا ہے، وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں سے پاکستان کو نہیں بلکہ ان کے ذاتی کاروبار کو فائدہ ہوتا ہے، نواز شریف بھارت گئے اور نان کلچے کھا کر واپس آگئے، ایسے دوروں سے پاکستان کو کیا فائدہ پہنچے گا۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعظم کو بیرون دوروں پر پرائیویٹ افراد کی جانے پر پابندی عائد کی جائے اور ان دوروں پر سرکاری خزانے پر پیسہ خرچ کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔عدالت نے مختصر دلائل سننے کے بعد وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کو حکم دیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک دوروں کی نئی تفصیلات اور ان پر آنے والے اخراجات کی رپورٹ 25مئی تک عدالت میں جمع کرائی جائے۔
ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کی نئی تفصیلات ،اخراجات کی رپورٹ طلب کر لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































