جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

صدرممنون حسین کو ہٹانے کا فیصلہ،نیا صدر کون ہوگا؟اہم سیاسی رہنما نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )صدرممنون حسین کو ہٹانے کا فیصلہ،نیا صدر کون ہوگا؟اہم سیاسی رہنما نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا،پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ لندن کے دوران آصف علی زرداری کو نیا صدر بنانے کے حوالے سے ملک بھر میں جاری چہ مگوئیوں پر کہا ہے کہ اب نواز شریف کا جانا ٹھہر چکا ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنی دولت کو ملک میں نہ لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور اپوزیشن کو کمزور کرنے اور اپنے کالا دھن کو چھپانے کیلئے وہ آصف زرداری کو صدر بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یہ داؤ بھی کھیل لیں لیکن انکا جانا ایک حقیقت بننے جا رہا ہے، انکا کہنا تھا کہ صدر ممنون حسین کے پا نا مہ پر بیان اقتدار کے بد مست ہاتھی ان سے نا لاں ہے اور اب انہیں ہٹاکر نیا صدر لانا چا ہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کرپشن کو فروع نواز شریف کے دور سے ملا، ناقص پالیسیوں اور وسائل کی بے رحمانہ لوٹ مار سے قوم کا بچہ بچہ مقروض کر دیا لیکن اب مزید لوٹ مار نہیں ہونے دیں گے قرضے معاف کرانے والے ہوں یا پا نا مہ زدہ حکمران سب کے احتساب کا وقت آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو ملک پاکستان اور عوام اتنا ہی عزیز ہے تو اپنی دولت ملک واپس کیوں نہیں لاتا؟ کیوں آئی ایم ایف سے قرض لیکر بجلی مہنگی کی جا رہی ہے ؟اپنے پیسے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے کیوں نہیں خرچ کیا جا سکتا ؟ کیا شریف خاندان کوملک صرف حکمرانی کیلئے موزرں لگتا ہے؟ صحافیوں سے بات چیت کے دوران قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ عملی طور پر عوام دوست نہ ہوا تو اجلاس کا بائی کاٹ کرینگے، عوام کے پاس جائیں گے اوراحتجاجی تحریک چلائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…